فلمساز 23

فلمساز مہر اسلم اور اہلخانہ کو کینیڈا میں دوران شوٹنگ قتل کی دھمکیاں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف پنجابی فلمساز مہر محمد اسلم اور ان کی فیملی کو کینیڈا اور دبئی میں قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا خاندان شدید اذیت سے گزر رہا ہے۔

کامیاب پنجابی فلمیں بنانے والے مہر محمد اسلم دبئی اور کینیڈا میں فلم “مہر بدمعاش آف دبئی” کی شوٹنگ کے لئے قیام پذیر ہیں۔ انہیں شوٹنگ کے دوران قتل جیسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین بہت طاقتور ہیں انکے پاس ہمہ وقت پروفیشنل شوٹرز موجود رہتے ہیں، مجھے اور میری فیملی کو پاکستان آنے میں ان سے بہت زیادہ خطرہ ہے۔فلمساز مہر محمد اسلم نےوی او این کو بتایا کہ مخالفین میرے والد اقبال گاڈی اور میرے جگری دوست کے قتل کے بعد مجھے بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کا کہنا ہے کہ تم بھی جلد پاکستان آؤ تمہیں بھی اسی طرح ٹھکانے لگانا ہے جس طرح تمہارے والد اور دوست کو لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں