خواجہ آصف 10

پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کے حق میں سرگرم طلبہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری مساجد، اسکولوں اور فوج پر حملے کرنے والے دہشتگردوں میں70 سے 80 فیصد افغان ہوتے ہیں، افغان ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ یکجہتی دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی محبت میں اتنا آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون آپ کو سستا لگنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں