سلمان اکرم راجہ 10

27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علیمہ بی بی ، نورین بی بی اور عظمی بی بی کی نا حق گرفتاری ، خیبر پختوانخواہ اور اسلام آباد میں کارکنوں، وزرا اور پارلیمنٹرینز پر حملوں اور گرفتاریوں نے ہم سب پر ذمہ داری کو بڑھا دیا ہے ، آگے فراست اور اتفاق سے چلنا ہوگا۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سارے پنجاب بالخصوص لاہور پر فسطائی یلغار کے پیش نظر ضلع لاہور میں پارٹی معاملات مشاورت و اتفاق سے چلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، اتوار کے روز پنجاب کے چاروں ریجنز کی تنظیموں سے رابطہ رہا ،اب پنجاب کے ممبران اسمبلی سے مشاورت ہو رہی ہے۔

ضلع لاہور کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میںملک ظہیر عباس کنوینر ہونگے جبکہ ہارون اکبر،اصغر گجر،اویس انجم اور یاسر گیلانی اورعامر قریشی ممبر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں