پیرس ( رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی وزیرِ دفاع سباستیان لوکونیو نے واضح کیا ہے کہ فرانس کا مقف اسرائیل کو اسلحہ نہ بیچنے کے حوالے سے بالکل دوٹوک اور غیر مبہم ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مرسیلیا کی بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایسے فوجی سازوسامان کو جہاز پر لادنے سے انکار کر دیا جو اسرائیل کی بندرگاہ حیفا بھیجا جانا تھا۔لوکونیو نے کہاکہ”فرانس کا مقف بالکل واضح ہے۔ اسرائیل کو اسلحہ نہیں بیچا جاتا کیونکہ اسرائیل، فرانسیسی دفاعی صنعت کے بڑے حریفوں میں سے ایک ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو صرف چند “اجزا” فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم سے متعلق ہوتے ہیں جو ملک کو راکٹ حملوں اور ڈرونز سے بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کچھ سامان اسرائیل میں صنعتی عمل سے گزر کر دوبارہ برآمد کیا جاتا ہے اور یہ سب مکمل نگرانی میں ہوتا