لائبہ خان 10

ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے سوائے اس شخص کے جس سے میں پیار کرتی ہوں،لائبہ خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ لائبہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ۔اداکارہ نے رواں سال جواد نامی شخص سے شادی کی تھی جس کی متعدد تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔لائبہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

اسٹوری میں لیڈی ڈیانا کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے سوائے اس شخص کے جس سے میں پیار کرتی ہوں۔ان کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر لوگ شوہر سے علیحدگی سے جوڑ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ جواد پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں