فیصل جاوید

عمران خان کے خلاف مقدمے پر قانونی راستہ اپنائیں گے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمے پر قانونی راستہ اپنائیں گے،حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے،عمران خان کو کسی چیز کا خوف نہیں۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی امور پر بات چیت کریں گے اور قانونی ماہرین سے اس معاملے پرمشاورت کریں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی کچھ گھنٹوں کی کال پرعوام باہر نکل آئی، لاہور کے جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پرسوں ہری پور کا رخ کریں گے،انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، عوام کا جذبہ دیکھنے والا ہے، ایسا جذبہ قائداعظم کے ساتھ پاکستان بناتے وقت تھا اب عمران خان کے ساتھ ملک بچانے کیلئے ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی صحافت پرپابندی لگادی، انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں، عمران خان خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، عمران خان کو کسی چیز کا خوف نہیں، ریلیکس ہیں۔