عظمی بخاری 5

گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی’عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پختونوں کے اوپر مسلط ہونے والوں کو جو پختون کہتا ہے وہ دراصل پختونوں کو گالی دے رہا ہے۔ یہ گندے، گھٹیا جنگلی ہیں اور بدقسمتی سے پختونوں پہ مسلط ہیں۔

یہ لوگ اور چند دوسرے لوگ جو اسی طرح کا گند بکتے ہیں، جب انہوں نے لاہور میں آکر گٹر اگلا، تو میں نے کہا کہ یہ پختون نہیں ہوسکتے، اس طرح کی حرکتیں جنگلی کرتے ہیں۔ بار بار مجھے درست ثابت کرنے کا شکریہ۔

اپنے آپ کو پختون کہہ کے پختونوں کو گالی مت دو۔عظمی بخاری نے تحریک انصاف کے لوگوں کے مختلف بیانات بھی شیئر کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں