مریم نواز شریف 8

میجرعزیز بھٹی شہیدنے دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا’مریم نواز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو یوم شہادت کے موقع پراپنے پیغام میںخراج عقیدت پیش کیاہےـشہید کی موت قوم کیلئے حیات نوکاپیغام ہوتی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجرعزیز بھٹی شہیدنے دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیاـ دفاع وطن کیلئے میجرعزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں پرپاکستانی قوم کو ناز ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965ء کی جنگ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیاـقوم اپنے شہدا کرام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گیـمیجر عزیز بھٹی شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہداء پاکستان ہمارا فخر اور قومی ہیروز ہیں ـمیجر عزیز بھٹی شہید کی جرات و بہادری قابلِ تقلید مثال ہے ـوطن عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں