عمران خان

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،پی ٹی آئی کا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر موثر پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے ، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں تفصیلات کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی،ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر موثر پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔