حسان خاور 177

عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کا جلسہ شاندار تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پہ لبیک کہیں گے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ جمعرات کو لاہور کا جلسہ بھی انشاللہ ایک عالی شان جلسہ ہو گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لاہور کی غیور عوام تیار ہے ، مشتاق ہے اپنے لیڈر کی آواز سے ہم آواز ہو کر کہنے کو امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں