عثمان خواجہ 133

عثمان خواجہ آج بگ بیش میں بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگائیں گے

برسبین(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ آج بدھ کو بگ بیش میں اپنے بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگائیں گے۔

عثمان خواجہ گابا میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل سکتے ہیں، عثمان نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں غزہ متاثرین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگانے کیلئے اجازت مانگی تھی جس سے آئی سی سی نے انکار کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں بگ بیش میں ایسا کرنے کی اجازت دی تھی جس سے وہ اب فائدہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں