سعید غنی

طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری ہوگی،سعید غنی

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری ہوگی،جب سوفیصدبچوں کوایک ساتھ بلایاجائے گاتوفاصلہ کیسے رکھاجاسکے گا، اسکولوں میں بچوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنانا ہے ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ،وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ سو فیصد بچے اسکول جا سکتے ہیں ،جب سوفیصدبچوں کوایک ساتھ بلایاجائے گاتوفاصلہ کیسے رکھاجاسکے گا،طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری ہوگی۔سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنانا ہے ، اسکول اور کالج کے فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوتے ہیں ۔