آصف علی زرداری 43

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا، صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج بیجنگ روانہ ہو ں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران صدر زرداری چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچہتر ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان “آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں