اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے آپریشن شعبان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔









