اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،صدرِ مملکت نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کو بھی سراہا۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر زرداری نے کہا شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔









