آصف علی زرداری 30

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں