عدنان قیصر 57

شہر میں غیرقانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 دکانیں سیل، 3 کو نوٹسز جاری

اوکاڑہ ( شیر محمد)سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی زیر نگرانی غیر قانونی اور غفلت برتنے والی ایل پی جی ری فلنگ شاپس کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فیلڈ چیکنگ کے دوران شدید نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 4 ایل پی جی دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا، جبکہ آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر 3 دکانداروں کو نوٹسز جاری کیے۔

مزید برآں صنعتی و تجارتی مراکز میں حفاظتی تدابیر کے پیش نظر سول ڈیفنس کی پیشہ ورانہ ٹیم نے ایک نجی رائس مل کے 17 ورکرز کو آتشزدگی سے بچاؤ، فائر آلات کے استعمال اور ایمرجنسی میں بروقت انخلاء کی عملی تربیت دی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثے پر بروقت قابو پایا جا سکے۔

سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے کہا کہ بغیر این او سی اور غیر محفوظ طریقوں سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ری فلنگ کی ہر دکان پر موثر آگ بجھانے والے آلات اور حفاظتی تدابیر کا ہونا لازمی ہے۔ جو دکاندار مقررہ وقت میں اپنے آلات مکمل نہیں کرے گا، اس کی دکان بھی فوری سیل کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں