چوہدری افتخارحسین 17

چیئر مین پبلک اکاؤنٹس چوہدری افتخارحسین چھچھر نے حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیئے

اوکاڑہ ( شیر محمد )قائمہ کمیٹی P&D پنجاب اسمبلی کے اہم اجلاس میں چیئرمین PAC چوہدری افتخار حسین چھچھر نے حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہآپ سو ارب مری میں سیر و سیاحت کے لیے لگا رہے ہیں، لیکن اوکاڑہ کے ہسپتالوں میں ادویات ہیں اور نہ ہی بچوں کے لیے اچھے تعلیمی ادارے یا بنیادی سہولیات میسر ہیں۔

سڑکوں کا انفراسٹرکچر تک مکمل نہیں ہے۔ بندے صحت یاب ہوں گے تو سیر و سیاحت کے لیے جائیں گے،انہوں نے مزید زور دیا کہ مری کی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مقامی آبادی اور دیگر اضلاع کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا اور انہیں آباد کرنا بھی حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں