کرن خان 10

شادی کا فیصلہ سوشل میڈیا یا ریلز دیکھ کر نہ کریں، کرن خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ و میزبان کرن خان نے کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ سوشل میڈیا یا ریلز دیکھ کر نہ کریں،لڑکیاںشادی کو محض ایک رومانوی تصور کے طور پر دیکھتی ہیں لیکن انہیں حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شادی کے بارے میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ یہ صرف ایک ہنی مون پیریڈ ہے جہاں سب کچھ بہت اچھا اور رومانوی ہوگا ،جب میں نے کم عمری میں شادی کی تھی تو میرے ذہن میں بھی بالکل یہی تصور تھا۔

اکثر اسی سوچ کی وجہ سے لوگوں کو یہ لگنے لگتا ہے کہ شاید انہوں نے کوئی غلط فیصلہ کر لیا ہے لیکن حقیقت میں یہ ابتدائی دور دراصل ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کا وقت ہوتا ہے کیونکہ مختلف سوچ رکھنے والے دو افراد ایک ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں اور آپ ایک دوسرے کے بارے میں ایسی نئی باتیں جانتے ہیں جن کے مطابق آپ کو خود کو ڈھالنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ خیالی دنیا میں نہ رہیں اور اپنے تعلق کا موازنہ ان جوڑوں سے نہ کریں جنہیں آپ سوشل میڈیا یا ریلز پر دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں