سید خورشید شاہ

سید خورشید شاہ کی حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

سکھر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ائین شکنوں کے مقابلے میں یہ آئین اور جمہوریت پسندوں کی ایک اور فتح ہے سکھر سے جاری کردہ بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب کی نئی حکومت حمزہ شہباز کی سربراہی میں غربت میں کمی کیلئے فوری اقدامات کریگی سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور ترقی کیلئے جمہوری رویوں کا ہونا ضروری ہے اور ہم اس ملک کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ اگے بڑھیں گے۔
٭