سپریم کورٹ 216

سپریم کورٹ نے نیول آفیسر کے گن مین کو 10 گولیاں مار کر قتل کرنے سے متعلق مجرم محمد یاسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے نیول آفیسر کے گن مین کو 10 گولیاں مار کر قتل کرنے سے متعلق مجرم محمد یاسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیول آفیسر کے گن مین کو 10 گولیاں مار کر قتل کرنے سے متعلق مجرم محمد یاسر عرف الیاس کالا کو سزائے موت دلوانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست پراسیکیویشن ڈیپارنمنٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی۔ سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ مجرم سنگین نوعیت کے جرم کا مرتکب ہوا۔ مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ مجرم کو سزا، عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے۔ عدالت نے مجرم محمد یاسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ مجرم محمد یاسر نے 2014 میں فیاض علی کو قتل کیا تھا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں