اویس قادر شاہ 7

اویس قادر شاہ کی بلاول بھٹو کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 38ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی نوجوان نسل کی امید اور روشن مستقبل کی علامت ہیں، عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور معاشی ترقی ان کے سیاسی وژن کا محور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ہے، جبکہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا بھی ان کے عوام دوست وڑن کا اہم حصہ ہے۔سید اویس قادر شاہ کے مطابق شاہراہِ بھٹو جیسے منصوبے جدید اور مربوط پاکستان کے وڑن کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی، باعزت رہائش اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ خاندانوں کا تحفظ بھی بلاول بھٹو کی ترجیحات میں شامل ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں