روڈ چیکنگ

سموگ کچھ نہیں کہتی۔ایکسائز ملازمین ہفتے میں تین دن روڈ چیکنگ کریں۔ڈائریکٹر ریجن سی نے نادر شاہی حکم جاری کردیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ریجن سی لاہور شاہد گیلانی نے ماتحت سٹاف کو ہفتے میں دو کی بجائے تین دن روڈ چیکنگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور ملازمین کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔

بتایا گیاہے کہ ان دنوں لاہور سموگ کی شدید لپیٹ میں ہے اورکئی دنوں سے فضائی آلودگی انڈیکس میں سرفہرست بتایا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں صورتحال اس قدر گھمبیر ہوچکی ہے کہ صوبائی حکومت کو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑ گئے ہیں شہر کے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے یہی نہیں حکومت کی طرف سے شہریوں کو بلاضرورت گھرسے نکلنے اور دھواں اور پلوشن پیدا کرنے والے عوامل سے پرہیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کررکھی ہیں۔

لیکن دوسری طرف ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ریجن سی لاہور شاہد گیلانی نے اپنے ماتحت ملازمین کو سٹرکوں پر کھڑے ہوکر گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جو کہ ملازمین کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد گیلانی کو ماتحت ای ٹی او نے سموگ کے حوالے سنگینی سے آگاہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ صرف 10بارہ دن ہیں کام کریں کچھ نہیں ہوگااور متنبہ کیا کہ روڈ چیکنگ نہ کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
روڈ چیکنگ
ڈائریکٹر شاہد گیلانی کے اس حکم نامے پر ملازمین سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر خود تو اپنے دفتر کے اندر بیٹھے رہینگے اور ہمیں سموگ میں جھونک رہے ہیں