متحدہ عرب امارات 14

سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِصدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں یمن کی آئینی حکومت کیلئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے یمن میں آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی صورت حال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا۔کمیٹی کے تینوں ملکوں نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں