پشاور ہائی کورٹ 23

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں پولیس کو ان کی بازیابی اور اسپیکر ہاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست خالد خورشید کے بیٹے حنیف اللہ نے ایڈووکیٹ سجاد محسود کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ہیں اور انہیں نامعلوم افراد اسپیکر ہائوس سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا، جبکہ پولیس واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے سے کترا رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور خالد خورشید کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے، تاکہ ان کی موجودگی کا پتا چلایا جاسکے۔درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسپیکر ہاس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں