شفیع جان 19

زرعی تحقیق قومی ترقی اور غذائی تحفظ کی ضمانت ہے، سائنسدانوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، شفیع جان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے زراعت میاں محمد عمر کی خصوصی ہدایت پر زرعی تحقیقاتی ادارہ مینگورہ سوات کے سائنسدانوں کے اعزاز میں پشاور میںتقسیم ایوارڈ کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں اے آر آئی مینگورہ سوات کے سائنسدانوں کو تحقیقی خدمات اور نمایاں کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، او موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیق قومی ترقی اور غذائی تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور زرعیسائنسدانوں کی خدمات قابل ستائش ہیں،تقریب سے اپنے خطاب میں مشیر زراعت میاں عمر نے کہا کہ محققین اپنے علم اور تحقیق سے قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

صوبائی حکومت زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے،انہوں نیکہا کہ اے آر آئی مینگورہ سوات کے سائنسدانوں نے زرعی تحقیق کے میدان میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور ان کی کارکردگی کے اعتراف میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے ک مزیدہا کہ حکومت زرعی تحقیق کے فروغ، سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ جدید تحقیق کے ثمرات برا ہ راست کاشتکاروں تک پہنچ سکیں۔

ڈائریکٹر پلاننگ ایگریکلچر ریسرچ طاہر سجاد نے سائنسدانوں کی خدمات کے اعتراف پر مشیر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ اے آر آئی مینگورہ سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشن علی نے اعزاز کو پورے محکمہ زراعت کی مشترکہ کامیابی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی جدید زرعی تحقیق کے ذریعے کاشتکاروں کی خدمت جاری رکھے گا۔تقریب میںسائنسدانوں کو تحقیقی خدمات اور نمایاں کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے بھینوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں