حنیف عباسی 24

دہشتگرد انسانیت ،ملک کے دشمن ،انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے ‘ حنیف عباسی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ دہشتگردی کے واقعات قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشتگردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشتگرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دئیے جائیں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی،دھماکے کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں جبکہ دو کوچز الٹ گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا،پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں