خواجہ آصف 29

خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دیدیا

سیالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پوسٹ میں لکھا کہ پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورشن ہے۔

یاد رہے کہ ایپسٹین فائلز امریکی محکمہ انصاف نے جاری کی تھیں جس میں جیفری ایپسٹین کے کم عمر بچیوں کے خلاف جنسی جرائم، منشیات کے استعمال اور امریکا سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کا ذکر تھا۔خواجہ آصف کا ایپسٹین فائلز کی طرف اشارہ اسی بنیاد پر دکھائی دیتا ہے کہ انمول پنکی کے گاہکوں میں بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں