مسرت جمشید چیمہ 128

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ اب سیاست کا کوئی ارادہ ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین اور نہ اس گروپ کے کسی رہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔

جہانگیر سے ملاقات کی برسوں پرانی تصویر چلائی جا رہی ہیں ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ ہمارا اب سیاست کا کوئی ارادہ نہیں،میری ساری توجہ اپنے بیٹے کی دیکھ بھال پر ہے جن کو بلاوجہ تکلیف سے گزرنا پڑا جو کہ پہلے بھی کینسر سروائیور ہے اور دیگر بیماریوں کا بھی سامنا کر رہا ہے،ہم اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتے ہیں، برائے مہربانی اس سلسلے میں کوئی بھی افواہ پھیلانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں