مرتضی وہاب 186

جوں جوں میری عمر بڑھ رہی ہے اردو کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم بول چال میں اردو بھول چکے ہیں، جوں جوں میری عمر بڑھ رہی ہے اردو کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے،

ہفتہ کو انجمن ترقی اردو پاکستان کی جانب سے تحقیقی مجلہ اردو کی ایک صدی مکمل ہونے پر مولوی عبدالحق دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ساتویں جماعت میں غالب کی نظم پڑھی تھی اورمجھے پہلا انعام ملا، اس ہال کی حالت اردو زبان سے بہتر ہے،

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی سٹی کونسل ہال کو استعمال کرنے کی دعوت دوں گا، کےایم سی گارڈن، فرئیر ہال، چڑیا گھر میں بھی اردو کانفرنس مشاعرے اور ادبی کانفرنس کریں، کراچی سے اچھی اردو لاہور میں سننے کو ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں