کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، تمام فورسز کے سربراہان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
کراچی میں سندھ گورنر ہائوس میں مسلم لیگ(ن)کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد اور ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس ملاقات میں بجٹ کے امور پر بات ہوئی۔انہوں نے کہاکہ فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کر دی.
مودی حکومت نے آئی ایم ایف سے قسط رکوانیکی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بتا دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، ہمیں اب پاکستان کی معیشت مضبوط کرنی ہے، ہم اب آئی ایم ایف سے قرض سے نجات پائیں گے۔