کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ تربت سے ملنے والی لاشیں چھ مزدوروں کی ہیں شہید کئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پشتونخوا سے ہے ۔
ایک بیان میں بابریوسفزئی نے کہا کہ 7مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا ان میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا.
انہوں نے کہا کہ 6مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے تمام 6مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے سے ملی ہے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا







