اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بینکوں کے ڈیپازٹس کئی گنا بڑھ چکے ہیں، انہیں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں لگایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ڈیپازٹس ملکی معاشی ترقی کے لیے استعمال کیے جائیں۔سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری طبقے کو بینکوں کے ڈیپازٹس تک آسان رسائی دی جائے۔









