عطا اللہ تارڑ 30

بیرونِ ملک سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی، عطا تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ گمراہ کن اطلاعات اور نام نہاد ذرائع کے ذریعے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خطے میں امن کے کردار کو متنازعہ بنانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے، معتبر پاکستانی میڈیا اور فیکٹ چیک فورمز نے پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ امن دشمن عناصر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے خائف ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ دار پاکستانی میڈیا اور انفلوئنسرز کا منفی مہم بے نقاب کرنے میں اہم کردار ہے، پاکستان دشمن عناصر کا جھوٹا بیانیہ ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں