لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں،وفاقی کابینہ کا فیصلہ آتے ہی بھارتی اقدام کے خلاف اقوام متحدہ جائیں گے۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے آدھے گھنٹے میں بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگادیا، بھارت کے خلاف ہماری پوری تیاری ہے، ہم بھارت کے ہر اقدام کا دو قدم آگے بڑ ھ کر جواب دیں گے،چاہتے ہیں بات اس حد تک نہ جائے کہ خطے کیلئے مشکلات پیدا ہوں۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جاسکتی ہے۔