عطا اللہ تارڑ 44

بھارت کی مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ، بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔ایک انٹرویو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہے، بھارت کی مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال ہوگیا ہے، بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہاکہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدان اور تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ جسے وہ بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی کھوکھلی سوچ اور مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے،

عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے، پہلگام واقعہ پر بھی بھارت نے بھونڈے طریقے اختیار کئے، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام فالز فلیگ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں