کامران ٹیسوری 71

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ ہر صورت ہماری اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ ہر صورت ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی شعور کے بغیر بچوں کے خلاف استحصال کا خاتمہ ممکن نہیں۔ موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔گورنر سندھ نے بتایا کہ بچوں پر جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام کے لیے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے.

جہاں صوبے بھر کے شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت متاثر کرنے والے جرائم کی روک تھام ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں