بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 103

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

ڈھاکا (رپورٹنگ آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کےلیے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں