بلاول بھٹو 19

بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے،

اس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہونگی،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے اظہار ستائش کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں