علی محمد خان 131

بانی پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوتے وقت شفاف انتخاب کا وعدہ لیا گیا تھا، علی محمد خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوتے وقت شفاف انتخاب کا وعدہ لیا گیا تھا۔

جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماعلی محمد نے کہا کہ ہم نے وہی نشاندہی کی ہے کہ کیا آپ نے یقین دہانی کر لی آزاد شفاف الیکشن ہوا ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں کسی ملک، ادارے یا کسی بھی مداخلت کے حق میں نہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ پر ہم نے اپنی حکومت قربان کی، ملک کی سلامتی اور بقا پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں