رانا تنویر حسین 44

بارشوں کی وجہ سے گندم خریداری میں تاخیر ہوئی ،کسان سے ایک ایک دانہ خریدا جائیگا’ رانا تنویر حسین

مریدکے(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومت کسان کی خوشحالی ،کھیت کھلیان کی ترقی اوربہتر پیداوار کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں گندم ،چاول سمیت تمام اجناس کی ریکارڈ پیدا ہو رہی ہے ۔

مریدکے میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری ارشد ورک ،کوارڈی نیٹر رانا حسیب عامر ،سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن رانا ماجد نواز اور رکن پنجاب اسمبلی رانا حسان ریاض کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کسانوں میں ٹریکٹر کسان ایپ والے موبائل تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت کسان کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،چین سمیت کئی ممالک سے زراعت کی ترقی اور بہترین پیداوار کیلئے معاونت لی جارہی ہے ،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کسان کی خوشحالی کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،کسانوں کو تھریشر ،لیزر ، ٹریکٹر ،ہارویسٹر اورکسان کارڈ دئے گئے ہیں ،آسان قرضے دئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم خریداری میں تاخیر ہوئی ہے ،کسان سے ایک ایک دانہ خریدا جائے گا جس کے انتظامات مکمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں