اسٹیٹ بینک

ایکسچینج کمپنیز ڈالر کو آزاد چھوڑنے کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایکسچینج کمپنیز 24 گھنٹے سے پہلے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو آزاد چھوڑنے کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالرکی قدرمیں 15سے20 روپے اضافے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا جس کے باعث ایکسچینج کمپنیز نے پالیسی میں ترمیم کرلی۔چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدرکوبتدریج کم کیاجائیگا، بلیک مارکیٹ،اوپن مارکیٹ میں قیمت کیفرق کوبتدریج ختم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈالر پر کیپ ہٹانے کے فیصلے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر252روپے سے تجاوز کرگیا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر جو لائی2022 کے بعد نئی بلندترین سطح پر پہنچا ہے۔