پاکستان سٹاک مارکیٹ 7

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1138 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 441 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں