ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 78

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دو ڈویژن ایک گھر کے دو کمروں میں چلائے جانے لگے۔

تنویر سرور۔۔۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملتان اور گجرات کے ڈائریکٹوریٹس ایک گھر کے دو کمروں میں چلائے جانے لگے ہیں۔ اور یہ ہے۔ ڈائیریکٹر ایکسائز ملتان کا گھر۔

زرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر گجرات عبداللہ خان جلبانی نے ملتان میں ڈائیریکٹر ایکسائز کے سرکاری گھر پر ناجائز قبضہ جمارکھا ہے۔

چناب کالونی روڈ پر سرکٹ ہاوس کالونی میں واقع لگ بھگ ایک کنال کا ڈبل سٹوری گھر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کا سرکاری گھر ہے جو ملتان میں تعینات ہونے والے ہر ڈائریکٹر کو ملتا ہے۔

تاہم علم میں آیا ہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی ملتان سے بہاولپور اور بہاولپور سے گجرات ٹرانسفر ہوگئے ہیں لیکن وہ ملتان میں واقع گھر کا قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ڈائریکٹر ملتان افتخار احمد بھلی اس دو منزلہ گھر کے اوپری پورشن میں محض ایک کمرے میں رہائش پذیر ہیں جبکہ باقی پورا گھر عبداللہ خان جلبانی کے قبضے میں ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عبداللہ خان جلبانی نے اپنے بعد ملتان میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جام سراج کو بھی گھر کا قبضہ نہیں دیا تھا۔

ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ
وہ ملتان کے اسی گھر میں بیٹھ کر پہلے بہاولپور اور اب گجرات کی ڈائریکٹر شپ چلاتے ہیں۔کیو نکہ وہ گجرات کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔

اور ملتان کے اس گھر کے ایک کمرے میں ڈائریکٹر ملتان اور دوسرے کمرے میں ڈائریکٹر گجرات بیٹھ کر ڈی جی و سیکرٹری سے زوم میٹنگ کرتے ہیں۔اور اپنی اپنی ڈائریکٹر شپ چلاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں