حافظ نعیم الرحمان

ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کو بغیر وجہ بتائے پیپر مسترد کر رہے ہیں، لوگوں کے پاس اپیل کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل بدترین صورتحال سے دوچار ہے، لسٹوں میں نام نہیں ہے اور وجہ بھی نہیں بتا رہے، اسکروٹنی کروانے کے باوجود غیر حاضر شو کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹیں ہمیں کیوں نہیں دی جارہی، ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، تماشا یہ ہے کہ اس وقت دو دو ووٹر لسٹیں چل رہی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہریوں کو حتمی اور غیر حتمی میں الجھا رکھا ہے، ایسا لگ رہا ہے الیکشن کمیشن یہ کام جان بوجھ کر حکومت کے ساتھ مل کر کررہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمارا حق چھینا اور شب خون مارا، ایم کیو ایم نے الیکشن کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہاں پچاس پچاس کروڑ میں ایم پی ایز بِک رہے ہیں کراچی بک رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ ہے فوری بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، ہم با اختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ لانڈھی کے ضمنی انتخاب میں کھلے عام اسلحہ چلتا رہا، میرا سوال ہے رینجرز کو وہاں تعینات کیوں نہیں کیا گیا؟ سندھ حکومت کی ہدایت پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔