ایشیائی ترقیاتی 100

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑڈالرقرض کی منظوری دے دی۔رقم پنجاب کے دو شہروں میں پانی کی فراہمی اورویسٹ مینجمنٹ پرخرچ کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے،

یہ رقم پنجاب کے 2 شہروں میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ مینجمنٹ پرخرچ ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، اور اس منصوبے میں راولپنڈی میں پانی کی فراہمی بھی شامل ہے، جب کہ بہاولپورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دینے کے لئے رقم فراہمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں