اسحاق ڈار 38

ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی عوامی روابط اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار سے ایران کیلئے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور ایران کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجا گر کیا، دو طرفہ تعاون کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینےکےلئے پختہ عزم رکھتا ہے، قریبی رابطہ کاری اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے دوطرفہ روابط میں مثبت پیش رفت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں