اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ مجھے سپیکر آفس سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی نہ سپیکر آفس سے کوئی کال آئی۔
انہوںنے کہاکہ سپیکر قابل احترام ہیں، کراس ٹاک ڈسکشن نہیں کرنا چاہتا۔