ایمل ولی خان

اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے،ایمل ولی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کر دیں ،کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں،ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔اے این پی رہنما نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے، وزیرستان کے بچوں کا بھی کیس اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افسران سے پوچھا جائے گا جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ایمل ولی نے کہا کہ لوگوں کو شکایات ہیں، آج بھی قومیں ہیں جو امن کی طلب گار ہیں، یہ امن ہمیں اپنا دفاعی ادارہ دے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگ پراکسی جنگ سے تنگ آگئے ہیں،لوگوں کی اصل شکایات کو حل کرنا ہوگا۔