کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر شعیب ملک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیل رہے ہیں تو پھر معین خان اور ویوین رچرڈز کو بھی کھیلنا چاہیے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل ہیں وہ میرے ساتھ رہ چکے ہیں جب انہیں کوئی بات غلط لگتی تو وہ بحث کرتے ہیں، شعیب ملک نے 15 گیندوں میں 14 رنز بنائے اور کوئی باؤنڈری نہیں لگائی۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت بڑے پرفارمر ہیں اس میں کوئی شک نہیں یا تو اسپن وکٹ ہو تو ان کا کھیلنا بنتا ہے.
ان کا نمبر 4 پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ بڑی ہٹ نہیں مار سکتے۔باسط علی نے کہا کہ آپ 219 رنز کا تعاقب کررہے ہیں تو بڑی ہٹ لگانی ہے، خواجہ نافع بیٹھے ہیں شعیب ملک کو نہیں کھیلنا چاہیے تھا اگر وہ کھیل رہے ہیں تو پھر معین خان اور ویوین رچرڈز کو بھی کھیلنا چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پھر سرفراز احمد کیوں نہیں کھیل رہے تو وہ ان سے زیادہ اچھے ہیں، میں جس سعود شکیل کو جانتا ہوں میرا نہیں خیال کے وہ اگلا میچ کھیلیں گے۔